کراچی کی عوام استحکام پاکستان پارٹی کیساتھ ہے،صائمہ ندیم

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ریلی نے ثابت کر دیا کہ عوام استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ہے،صدر ویمن ونگ سندھ

فروری کونشتر پارک میں عظیم و شان جلسہ ہے انشاء اللہ ہم اس کو بھی کامیاب بنائیں گے
کراچی کے لوگ جان گئے کہ آئی پی پی ہی شہر کی بہتری اور مسائل کے حل کی ضمانت
استحکام پاکستان پارٹی کی ریلی سے سیاسی پارٹیاں کے زہنوں میں خوف طاری ہوگیا ہے
عقاب پر نشان لگائیں ملک اور قوم کی ترقی کے لئے قدم بڑھائیں،سابق ایم این اے
انشاء اللہ استحکام پاکستان پارٹی کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائی گی،صائمہ ندیم
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی ویمن ونگ سندھ کی صدر اور سابق ایم این اے صائمہ ندیم نے کہا کہ ریلی نے ثابت کر دیا کہ عوام استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ہے۔ریلی میں بزوگ، مرد،خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔کراچی کے لوگ جان گئے کہ آئی پی پی ہی شہر کی بہتری اور مسائل کے حل کی ضمانت ہے۔کراچی کی عوام استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ہے۔2فروری 2024کونشتر پارک میں عظیم و شان جلسہ ہے انشاء اللہ ہم اس کو بھی کامیاب بنائیں گے، کراچی خوشحال ہوگا تو پورا ملک خوشحال ہوگا۔لوگوں کئی سالوں تک ن لیگ،پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ڈرامے دیکھ لئے ہیں۔ عوام اب الیکشن میں کسی کے فریب اور ڈرامے میں نہیں آئیں گے۔عوام سنجیدہ سیاست اور نئی قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے۔8 فروری کواستحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار کامیاب ہونگے۔عقاب پر نشان لگائیں ملک اور قوم کی ترقی کے لئے قدم بڑھائیں۔ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور اس کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں۔استحکام پاکستان پارٹی کی ریلی سے سیاسی پارٹیاں کے زہنوں میں خوف طاری ہوگیا ہے۔انہیں پتہ اب کراچی کا مینڈیٹ ان کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔کراچی کو تباہ کرنے میں سیاسی جماعتیں سب ساتھ بیٹھ گئیں۔لیکن کبھی کراچی کے حق کے لئے کسی نے آواز بلند نہیں کی۔پیپلز پارٹی 35سالوں سے کراچی سمیت پورے سندھ کو کھوکلا کر رہی ہیں۔اب الیکشن نزدیک آتے ہیں عوام پارٹی بننے کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔انشاء اللہ استحکام پاکستان پارٹی کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائی گی۔ ملک اور قوم کی خدمت استحکام پاکستان پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!