شیخ رشید کی درخواست پر سپرٹنڈنٹ جیل حاضر نہ ہوئے تو عدالت نے کیا اقدام کیا؟

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست پر سپرٹنڈنٹ جیل حاضر نہ ہوئے تو عدالت نے انہیں نوٹس جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی” ڈان نیوز” کےمطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف  توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس کی سماعت جج اعجاز آصف نے کی۔ عدالت نے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے حاضر نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کر دیا اور تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ حکم کے باوجود شیخ رشید کی فیملی سے ملاقات کیوں نہیں کروائی جا رہی، جیل انتظامیہ نے انہیں گرفتار نہیں کیا بلکہ عدالتی احکامات پر انہیں وہاں بھیجا گیا۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کروایا گیا تھا کہ شیخ رشید کو بی کلاس جیسی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!