کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی، 36 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط

کراچی: کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 36 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کر لی ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائیاں بلوچستان پولیس اور فرنٹیئر کور (نارتھ) بلوچستان کے تعاون سے انجام دی گئیں۔

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر وکلا کا سٹی کورٹ میں ہڑتال کا اعلان

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی اشیا میں بینسن اینڈ ہیجز، مارلبرو اور 555 جیسے معروف غیر ملکی سگریٹ برانڈز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی گٹکہ، ٹائرز، چھالیہ اور سگریٹ بنانے میں استعمال ہونے والا کاغذ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق اسمگل شدہ اشیا غیر قانونی طریقے سے ملک میں لائی گئی تھیں، جن سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا تھا۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!