تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
گھر کے سربراہ نے بیوی اور بچوں کے گلے کاٹ کر خود کشی کر لی
کراچی(تشکر نیوز۔ 21 جنوری2024 ء) کراچی میں عمارت کی چھٹی منزل سے پانچ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وائرلیس گیٹ کے قریب عمارت کی چھٹی منزل سے لاشیں برآمد ہوئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ایک شخص نے بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی ہے۔واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔حکام کا مزید بتانا ہےکہ ایک شخص نے پھندا لگا کر خود کو لٹکایا ہوا ہے جبکہ دیگر کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔تین بچوں کی عمریں چار سے چھ سال کے درمیان ہیں۔ کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی حالات یہی بتاتے ہیں کہ گھر کے سربراہ نے بیوی اور بچوں کا گلا کاٹنے کے بعد خود بھی خود کشی کر لی۔
