کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کی سفیر مس اینا لیپل (Ms. Ina Lepel) نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
پاکستان کا “Maritime @ 100” پروگرام — بلیو اکانومی میں 100 ارب ڈالر کے منصوبوں کا آغاز
گورنر سندھ نے ملاقات کے دوران کہا کہ صوبہ سندھ مختلف شعبوں میں جرمن سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون مہیا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
جرمن سفیر مس اینا لیپل نے گورنر انیشیٹیوز کے تحت نوجوانوں کو آئی ٹی کی مفت تعلیم فراہم کرنے کے اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل کے لیے نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ملاقات کے بعد گورنر سندھ اور جرمن سفیر نے گورنر ہاؤس میں شجرکاری اور پرچم کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ جرمن سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے تاریخی دفتر کا دورہ بھی کیا۔
