کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق منگل کی صبح تقریباً 6 بجے کے الیکٹرک کی جانب سے حب پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے نتیجے میں حب رائزنگ مین کا شیل نکل گیا اور پانی کی لائن میں اوور فلو ہوگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی واٹر کارپوریشن کے افسران اور انجینئرنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کی خصوصی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام کا آغاز کیا گیا جو 10 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد مکمل کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد حب رائزنگ مین کو چارج کیا گیا اور حب پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔