پشاور اور دیر میں دہشت گردوں کے حملے — 4 پولیس اہلکار شہید، 7 زخمی

پشاور / دیر — خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے حملوں میں کم از کم 4 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔ پشاور کے نواحی علاقوں میں دہشت گردوں نے 2 پولیس چوکیوں اور ایک تھانے کو نشانہ بنایا جبکہ دیر میں پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا۔

یومِ آزادی پر مسلح افواج کا قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم

سی سی پی او پشاور قاسم کے مطابق نواحی علاقے متنی ادیزئی چوکی، ناصر باغ سخی پل چوکی اور تھانہ حسن خیل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ پولیس نے متنی اور ناصر باغ چوکیوں پر ہونے والے حملے پسپا کر دیے، تاہم تھانہ حسن خیل پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

ادھر دیر کے علاقے پناہ کوٹ میں رات دو بجے کے قریب دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر گھات لگا کر فائرنگ کی۔ ڈی پی او سید بلال کے مطابق پولیس کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار ڈیوٹی مکمل کرکے واپس پولیس لائنز جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ اس واقعے میں تین اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس نے متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی جائے گی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “پشاور اور دیر میں دہشت گردوں کے حملے — 4 پولیس اہلکار شہید، 7 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!