یومِ آزادی پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں، خوشی محبت اور اتحاد سے منائیں — ایس ایچ او پاپوش نگر شوکت حیات اعوان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ پاپوش نگر شوکت حیات اعوان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ یومِ آزادی کو خوشیوں، محبت اور اتحاد کے ساتھ منائیں اور خطرناک رسموں کو ترک کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ خوشی کا اظہار نہیں بلکہ جان لیوا غلطی ہے جس سے ہر صورت پرہیز کیا جائے۔

سکھر میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر تاریخی تقریب، 3080 بچوں نے بنایا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم

ایس ایچ او شوکت حیات اعوان کا کہنا تھا کہ 14 اگست کا دن ہمیں قربانیوں اور اتحاد کی یاد دلاتا ہے، اس دن کو امن و سلامتی کے ساتھ منانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف جان لیوا ہے بلکہ معاشرتی امن کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے اور قانون توڑنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ امن کے دشمن سخت قانونی گرفت میں آئیں گے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!