ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ ہے افسران کے لیے جہنم میں خاص جگہ ہوگی جسٹس اقبال کلہوڑو

کراچی (کورٹ رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں گارڈن ویسٹ رمضان آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس اقبال کلہوڑو نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) حکومت کا سب سے بدنام ادارہ ہے اور اس کے افسران کے لیے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی۔
شرح سود میں مزید کمی کی توقع ٹیکس نیٹ بڑھانے پر زور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

سماعت کے دوران کے ایم سی اور ایس بی سی اے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عمارت بننے کے بعد اب تک کیا کارروائی کی گئی؟ ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ معاملہ اب نوٹس میں آیا ہے اور عدالتی حکم پر کارروائی کی جائے گی۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالتی حکم کے بغیر اپنا کام کیوں نہیں کرتے؟ کوئی مر جائے تو مرے، آپ حرکت میں نہیں آتے، آپ کا کام صرف ٹیبل کے نیچے سے پیسے لینا ہے۔

عدالت نے ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 16 ستمبر تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ گارڈن ویسٹ میں صرف گراونڈ پلس ون تعمیرات کی اجازت ہے، مگر یہاں خلاف قانون گراونڈ پلس فور عمارت تعمیر کی گئی ہے اور رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ ہے افسران کے لیے جہنم میں خاص جگہ ہوگی جسٹس اقبال کلہوڑو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!