اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز، جو دنیا کی تین بڑی ریٹنگ کمپنیوں میں شامل ہے، نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ’مستحکم آؤٹ لک‘ کے ساتھ برقرار رکھا ہے۔ ادارے نے اس فیصلے کی وجہ اسلام آباد کی بہتر ہوتی ہوئی بیرونی مالی پوزیشن کو قرار دیا۔
یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی فتح پر شکرپڑیاں میں دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش آج ہوگی
موڈیز نے 28 اگست 2024 کو پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کے جاری کنندہ اور سینیئر غیر محفوظ قرضوں کی ریٹنگ Caa3 سے بڑھا کر Caa2 کر دی تھی۔ اس سے قبل فروری 2024 میں، عام انتخابات کے فوراً بعد، ادارے نے سیاسی خطرات کے پیش نظر ریٹنگ کو Caa3 پر برقرار رکھا تھا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جولائی میں ایک آن لائن ملاقات کے دوران موڈیز پر زور دیا تھا کہ پاکستان کی موجودہ Caa2 کریڈٹ ریٹنگ کو مزید بہتر کیا جائے۔ آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہ رہے ہیں اور توقع ہے کہ تیسری ریٹنگ ایجنسی بھی جلد مثبت پیش رفت کرے گی۔
