یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی فتح پر شکرپڑیاں میں دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش آج ہوگی

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی فتح کے موقع پر افواجِ پاکستان آج شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں اپنے قابلِ فخر دفاعی ساز و سامان کی شاندار نمائش کرے گی۔ پریڈ گراؤنڈ صبح 10 بجے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، جہاں شہری براہِ راست جنگی آلات اور فوجی مہارت کا مظاہرہ دیکھ سکیں گے۔
انسدادِ دہشتگردی ترمیمی بل منظور حراست کی مدت 6 ماہ تک بڑھانے اور ٹھوس شواہد کی شرط شامل

نمائش میں معرکۂ حق کے دوران استعمال ہونے والے جدید طیارے، ٹینک، توپیں، راکٹ لانچر وہیکلز، جنگی سامان بردار گاڑیاں، بکتر بند اور اہم کردار ادا کرنے والے ریڈارز شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔

تقریب میں فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنیں بجا کر شرکاء کے جذبۂ حب الوطنی کو جِلا بخشیں گے، جبکہ مختلف اسٹالز اور ثقافتی پروگرامز عوامی دلچسپی کا مرکز ہوں گے۔
منتظمین کے مطابق اس نمائش کا مقصد عوام کو تاریخی دن کی خوشیوں میں شریک کرنا اور افواجِ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر اعتماد کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی فتح پر شکرپڑیاں میں دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش آج ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!