این ای ڈی یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقریبات، کرکٹ ٹورنامنٹ اور پینل ڈسکشن کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں جشنِ آزادی و معرکہ حق کے سلسلے میں اسپورٹس سیکشن کے تحت انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اور علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق کرکٹ ٹورنامنٹ میں این ای ڈی، سرسید اور نذیر حسین یونیورسٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میں نذیر حسین یونیورسٹی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی جبکہ این ای ڈی کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔

سعیدآباد پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار

اس موقع پر بین الاقوامی ایتھلیٹ و مینجر اسپورٹس ڈاکٹر طارق علی گجر نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔

دوسری جانب ایسوسی ایٹ پروفیسر الیکٹرانک انجینئرنگ ڈاکٹر سعدیہ منزہ فراز کی جانب سے "یوتھ ویژن 2050 اور بنیانِ مرصوص” کے عنوان سے پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پینل میں شامل شرکاء نے ڈیجیٹل لیٹرسی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “این ای ڈی یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقریبات، کرکٹ ٹورنامنٹ اور پینل ڈسکشن کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!