واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے پاکستان میں سرگرم کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور کالعدم مجید بریگیڈ کو بین الاقوامی دہشتگرد گروپوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔
Afaaq Ahmed Vs PPP & MQM | Lisanī Fasadaat Ki Saazish? | SSP Ka Reponse | Karachi Ka Khofnaak Haadsa
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی سطح پر دہشتگرد تنظیمیں قرار دیا گیا ہے، جبکہ بی ایل اے کو اس سے قبل بھی عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دیا جا چکا تھا۔ اس بار مجید بریگیڈ کو بھی باضابطہ طور پر بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم کے طور پر نامزد کر دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ دہشتگردی کی روک تھام کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ امریکی سیکرٹری خارجہ نے وضاحت کی کہ بی ایل اے کراچی ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی ذمہ داری بھی لی تھی، جس میں 31 افراد شہید اور 300 افراد یرغمال بنائے گئے تھے۔

