کراچی واٹر کارپوریشن میں حج قرعہ اندازی کی تقریب، 5 خوش نصیب افسران منتخب

کراچی (رپورٹ: نمائندہ خصوصی) — کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں افسران کے لیے حج قرعہ اندازی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ادارے کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 5 خوش نصیب افسران کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے منتخب کیا گیا۔

کراچی: سی آئی اے پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او احمد علی صدیقی تھے، جب کہ صدر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن ندیم احمد کرمانی، الٰہی بخش بھٹو، تحسین الرحمن شیخ، محمد امین تغلق، ساجد نظام، محمد نواز، فریدون اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

سی ای او احمد علی صدیقی نے منتخب افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے کا ہر فرد قیمتی اثاثہ ہے، اور ان کی خدمات کے اعتراف میں ایسے فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سی ای او نے ادارے کی نئی پہچان اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے افسران کے نام درج ذیل ہیں:

  • ندیم عزیز (ایگزیکٹو انجینئر، گھارو)

  • محمد عمیر خان (ڈویژنل اکاؤنٹنٹ، ایڈمن آفس)

  • ندیم احمد خان (ڈویژنل اکاؤنٹنٹ، واٹر)

  • شیخ عطاء اللہ (انسپکٹر، لیاری ٹاؤن)

  • اکرم بیگ (انسپکٹر، گلشن اقبال ٹاؤن)

اسٹینڈ بائی پر منتخب افسران:

  • قربان مگسی (چیف انجینئر، ای اینڈ ایم واٹر)

  • محمد سعید (اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر، گھارو)

ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن فلاحی اقدامات کے ذریعے ادارہ جاتی ماحول کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی واٹر کارپوریشن میں حج قرعہ اندازی کی تقریب، 5 خوش نصیب افسران منتخب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!