کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر دوبارہ فائرنگ، بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کرلی

سرے، کینیڈا (مانیٹرنگ ڈیسک): معروف بھارتی کامیڈین و اداکار کپل شرما کے کیفے "کیپس کیفے” پر چند روز کے دوران دوسری مرتبہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تازہ واقعے کی ذمہ داری بھارت میں سرگرم بشنوئی گینگ نے قبول کی ہے۔

بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار شہید، سرچ آپریشن اور کرفیو نافذ

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز کیفے کی عمارت پر نامعلوم افراد نے دوبارہ فائرنگ کی، جس سے کھڑکیوں پر چھ گولیوں کے نشانات واضح طور پر دیکھے گئے۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم اب تک باضابطہ طور پر کوئی گرفتاری یا تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر وہ نیند سے جاگ گئے، جبکہ سوشل میڈیا پر واقعے کی مبینہ ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے جس میں گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرپریت سنگھ عرف گولڈی ڈھلوں اور لارنس بشنوئی گینگ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک مبینہ پوسٹ کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کپل شرما کو فون کال کی گئی تھی مگر انہوں نے کال موصول نہیں کی، جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اب بھی فون نہ اٹھایا گیا تو اگلا حملہ ممبئی میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کپل شرما نے حال ہی میں کینیڈا کے شہر سرے میں "کیپس کیفے” کے نام سے اپنا کیفے لانچ کیا تھا، جو مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ تاہم کیفے کے افتتاح کے چند دن بعد ہی فائرنگ کا پہلا واقعہ سامنے آیا تھا، جس کی ذمہ داری ہر جیت سنگھ نامی دہشتگرد نے قبول کی تھی۔

پہلے حملے میں کپل شرما سے ان کے مبینہ قابلِ اعتراض بیان پر معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ موجودہ حملے کے بعد کینیڈین پولیس نے کیفے کے اردگرد سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور واقعے کی جامع تحقیقات جاری ہیں۔

One thought on “کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر دوبارہ فائرنگ، بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کرلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!