چہلم امام حسینؑ کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس، ڈی آئی جی ایسٹ کی سخت ہدایات جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت چہلمِ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیس، رینجرز، ضلعی انتظامیہ، سول ایڈمنسٹریشن، اہل تشیع علماء، جلوس پرمٹ ہولڈرز اور اسکاؤٹس نمائندوں نے شرکت کی۔

ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آگ کا واقعہ: تمام فیکٹریوں کو بند کرنا ممکن نہیں، نئی پالیسی پر کام کریں گے، چیئرمین اے ڈی خواجہ

اجلاس میں جلوس منتظمین اور اسکاؤٹ نمائندوں نے سیکیورٹی سے متعلق اپنے خدشات اور مسائل سے ڈی آئی جی ایسٹ کو آگاہ کیا، جس پر انہوں نے موقع پر ہی ایسٹ زون کے سینئر پولیس افسران کو ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔

ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے ہدایت کی کہ مرکزی جلوس کے روٹس پر آنے والی تمام بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے فوری نمٹا جا سکے۔ مزید برآں، انہوں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو مرکزی جلوس کے راستوں کی مکمل کلیئرنس کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ تمام پولیس اہلکار اپنی مقررہ ڈیوٹی پوائنٹس پر وقت پر موجود ہوں گے اور جلوس کے اختتام کے بعد بھی جب تک اگلا حکم نہ ملے، اپنی پوزیشن نہیں چھوڑیں گے۔ ڈی آئی جی نے اپنے دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کرنے کا بھی اعلان کیا، جو 24 گھنٹے جلوس اور مجالس کی نگرانی کرے گا۔

سیکیورٹی پلان میں ہر زاویے سے تفصیلی اقدامات شامل کیے گئے ہیں تاکہ عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

One thought on “چہلم امام حسینؑ کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس، ڈی آئی جی ایسٹ کی سخت ہدایات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!