جنت مرزا کے حج کی شاہانہ جھلکیاں زیرِ بحث مداح نے انسٹاگرام پر سوال اٹھا دیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے رواں برس اپنی بہن علشبہ انجم اور والدین کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی۔ اس بابرکت سفر کی جھلکیاں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی مداحوں سے شیئر کیں، جن میں ان کے شاہانہ انداز، رہائش اور انتظامات خاص طور پر نمایاں نظر آئے۔
روسی جنگی ڈرونز میں بھارتی پرزوں کی موجودگی کا انکشاف یوکرین نے بھارت سے باضابطہ تشویش کا اظہار کر دیا

تاہم حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مداح نے جنت مرزا سے حج کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے۔ مداح نے ان باکس میں پوچھا کہ:
"آپ حج پر کیسے گئیں؟ کیونکہ آپ کا حج تو بہت شاہانہ لگ رہا تھا، ہر چیز بہت اعلیٰ اور پرتعیش لگ رہی تھی، جو عام طور پر اکثر لوگوں کو نصیب نہیں ہوتا۔”

جنت مرزا نے اس سوال کا فوری طور پر کوئی عوامی جواب نہیں دیا، تاہم اس گفتگو نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ افراد نے جنت مرزا کے اندازِ حج کو "نمائش” قرار دیا، تو کچھ نے ان کے جذبے اور سفر کی حوصلہ افزائی کی۔

یاد رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی سب سے مقبول ٹک ٹاکرز میں سے ایک ہیں، اور ان کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں۔ ان کے تمام تر ذاتی اور مذہبی لمحات بھی انٹرنیٹ پر بھرپور توجہ حاصل کرتے ہیں

66 / 100 SEO Score

One thought on “جنت مرزا کے حج کی شاہانہ جھلکیاں زیرِ بحث مداح نے انسٹاگرام پر سوال اٹھا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!