کراچی (ویسٹ) — تھانہ گلشنِ معمار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چھالیہ اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کی تفصیلات دیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ گرفتار ملزم محمد یاسمین ولد محمد شریف ایک ٹرک کے ذریعے چھالیہ اسمگل کر کے کراچی شہر میں سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے ٹرک نمبر QAA-622 سے 101 بوروں میں موجود 1212 کلو گرام چھالیہ اور فروخت کی رقم برآمد کر لی۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اسے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں مضر صحت اشیاء کی ترسیل روکنے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
