ماڈل کالونی میں جماعت اسلامی کا ترقیاتی مشن، یوسی 2 میں چھ منصوبوں کا سنگِ بنیاد

کراچی (رپورٹ: نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کے وژن کے تحت ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے 2025 کو ماڈل کالونی ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں کا سال قرار دیتے ہوئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں یوسی 2 میں بیک وقت 6 مقامات پر ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع ایئرپورٹ محمد اشرف، ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان، وائس چیئرمین فیصل باسط، چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین، یوسی چیئرمین محمد وسیم مرزا، وائس چیئرمین عبدالغفار عزیز، اور کونسلرز ریحان احمد صدیقی، ولید لالا، عدنان ادریس، خالد حسین سمیت بڑی تعداد میں علاقائی رہنما و عوام شریک ہوئے۔

ترقیاتی منصوبوں کے تحت درج ذیل مقامات پر پیور بلاک کی تنصیب کا سنگ بنیاد رکھا گیا:

  • طیبہ مسجد S-2 ایریا

  • ارقم اسکول S-1 ایریا

  • اسٹوڈنٹس بیکری روڈ S-1

  • مزمل میڈیکل روڈ S-1

اسی طرح پاک کوثر ٹاؤن میں سعودیہ خواتین پارک کی تعمیر نو اور نیشنل گراؤنڈ کھوکھراپار میں بھی ترقیاتی کام کا آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر اہلِ علاقہ کی جانب سے امیر ضلع اور ٹاؤن چیئرمین کا والہانہ استقبال کیا گیا، پھول نچھاور کیے گئے اور ترقیاتی اقدامات پر شکریہ ادا کیا گیا۔

تقریب میں محکمہ بلڈنگ اینڈ روڈ ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے ایگزیکٹیو انجینئر عبد الرحمٰن بگٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “ماڈل کالونی میں جماعت اسلامی کا ترقیاتی مشن، یوسی 2 میں چھ منصوبوں کا سنگِ بنیاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!