کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم کے مطابق شہر قائد میں 16 اگست تک کسی غیر معمولی بارش یا موسمی سسٹم کی کوئی توقع نہیں، البتہ ہلکی بارش یا بوندا باندی کے امکانات موجود ہیں۔
سندھ حکومت کا جعلی زرعی ادویات و کھاد فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 5318 جعلی مصنوعات ضبط
انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز کے دوران پھوار، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق سمندری ہوائیں شہر میں تسلسل کے ساتھ چلتی رہیں گی، جس سے موسم قدرے معتدل رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ 4 اگست سے ملک میں داخل ہونے والے مون سون سسٹم کے کراچی پر براہِ راست اثرات نہیں ہوں گے، تاہم دیہی سندھ کے ساحلی علاقوں میں 4 سے 6 اگست کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری احتیاط برتیں لیکن کسی بھی بڑی یا غیر معمولی بارش سے متعلق تشویش کی فی الحال ضرورت نہیں۔
