آئی ایس پی آر سمر کیمپ کے طلبہ کا پاکستان نیول اکیڈمی کا دورہ، تربیتی مراحل، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین

کراچی: سندھ میں جاری آئی ایس پی آر سمر کیمپ کے طلبہ نے پاکستان نیول اکیڈمی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہیں کیڈٹ کورسز، نیوی کے تربیتی مراحل اور پیشہ ورانہ امور پر جامع بریفنگ دی گئی۔

Mayor Karachi ki aankhein band — Nazimabad Sports Complex ki tabahi expose

دورے کے دوران طلبہ نے نیول کیڈٹس کی شاندار ڈرل کا مشاہدہ کیا اور ان کے نظم و ضبط اور تربیتی معیار کی کھلے دل سے تعریف کی۔ اس موقع پر نیول حکام نے طلبہ کو پاکستان نیوی میں شمولیت کے مواقع، مختلف کورسز، تعلیمی پروگرامز اور پیشہ ورانہ ترقی کے مراحل سے آگاہ کیا۔

طلبہ نے اس یادگار دورے کو اپنی زندگی کا اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک افواج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہیں اور نیوی جیسے خاموش مگر مستعد محافظ درحقیقت سمندری سرحدوں کے فولادی سپاہی ہیں۔

طلبہ نے آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے انہیں نیول اکیڈمی جیسے حساس اور اہم ادارے کو نزدیک سے دیکھنے، سیکھنے اور سمجھنے کا نادر موقع ملا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ "خاموش لیکن باوقار” نیول کیڈٹس حقیقت میں بنیانِ مرصوص ہیں جو دشمن کے لیے ناقابلِ تسخیر دیوار بنے ہوئے ہیں۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “آئی ایس پی آر سمر کیمپ کے طلبہ کا پاکستان نیول اکیڈمی کا دورہ، تربیتی مراحل، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!