حج 2026: غیر رجسٹرڈ عازمین کے لیے بھی خوشخبری، 11 اگست سے درخواستیں جمع کرانے کی اجازت

اسلام آباد: آئندہ سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ حکومت نے حج 2026 کے لیے غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایران کو امریکا سے مذاکرات کی کوئی جلدی نہیں، بات چیت صرف قومی مفاد کی بنیاد پر ہوگی: سعید خطیب زادہ

ذرائع کے مطابق ملک بھر سے ساڑھے چار لاکھ رجسٹرڈ عازمین میں سے سوا لاکھ کا حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث وزارتِ مذہبی امور نے حج درخواستوں کی تعداد بڑھانے کے لیے غیر رجسٹرڈ افراد کو بھی درخواست دینے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق رجسٹرڈ عازمین سے درخواستیں 4 اگست سے 9 اگست تک جمع کی جائیں گی، جب کہ غیر رجسٹرڈ افراد 11 اگست سے 16 اگست تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ درخواستیں سرکاری حج اسکیم کے تحت وصول کی جا رہی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو سرکاری حج اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا موقع دینا ہے اور حج کوٹے کو مکمل کرنا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “حج 2026: غیر رجسٹرڈ عازمین کے لیے بھی خوشخبری، 11 اگست سے درخواستیں جمع کرانے کی اجازت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!