اے وی ایل سی کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل اسنیچنگ گینگ کے دو خطرناک ملزمان گرفتار

کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے پولیس مقابلے کے بعد بین الصوبائی موٹر سائیکل اسنیچنگ گینگ کے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران تھانہ سچل سے چھینی گئی نئی ہونڈا 125 موٹر سائیکل، اسلحہ اور جعلی کاغذات برآمد کر لیے گئے۔

آئی ایس پی آر سمر کیمپ کے طلبہ کا پاکستان نیول اکیڈمی کا دورہ، تربیت، ڈسپلن اور عزم کا عملی مشاہدہ

اے وی ایل سی کے مطابق پولیس مقابلے میں گینگ کا اہم کارندہ زین العابدین زخمی ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی راشد زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان چھینی گئی موٹر سائیکلوں کو ٹیمپر کر کے جعلی کاغذات بناتے اور بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فروخت کرتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیول کالونی میں موٹر سائیکلوں کی ٹیمپرنگ کی جاتی تھی، جہاں سے یہ بلوچستان بھجوائی جاتیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے اور وہ متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔

اے وی ایل سی نے کارروائی کے دوران تھانہ سچل سے چھینی گئی موٹر سائیکل نمبر KOS-7638 بھی برآمد کر لی ہے۔ ملزمان سے برآمد شدہ اسلحہ اور پولیس مقابلے کے مقدمات تھانہ پیر آباد میں درج کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے بلوچستان میں موجود خریداروں کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید چھینی گئی موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “اے وی ایل سی کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل اسنیچنگ گینگ کے دو خطرناک ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!