امیر جماعت رضائے مصطفیٰ مولانا داؤد رضوی 4 روزہ تبلیغی دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت رضائے مصطفیٰ پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی آج اپنے چار روزہ تبلیغی دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ دورے کے دوران وہ شہر کے مختلف مقامات پر منعقد ہونے والی تاجدارِ ختم نبوت کانفرنسز اور عرسِ امام احمد رضا بریلوی میں شرکت کریں گے اور فکر انگیز خطابات کریں گے۔

بھارت کا جھوٹا آپریشن مہادیو ایک فراڈ ہے، پاکستان کی فتح نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے، شاداب رضا نقشبندی

صاحبزادہ داؤد رضوی بزرگانِ دین کے مزارات پر بھی حاضری دیں گے، جن میں خصوصی طور پر حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کا مزار شامل ہے۔

اپنے قیام کے دوران امیر جماعت رضائے مصطفیٰ، قادری ہاؤس میں پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ مختلف سنی تنظیمات کے وفود بھی ان سے ملاقات کریں گے اور مذہبی و ملی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!