میٹرک بورڈ کراچی میں یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز شجرکاری مہم سے، چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے افتتاح کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں یومِ آزادی کی تقریبات کا باضابطہ آغاز شجرکاری مہم سے کر دیا گیا۔ ایپکا میٹرک بورڈ یونٹ کے زیرِ اہتمام اس مہم کا افتتاح چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو نے پودا لگا کر کیا۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت اے ایس آئی منتخب اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب، پولیسنگ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شمولیت خوش آئند قرار

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ نے کہا کہ “یومِ آزادی جیسی بابرکت تقریبات کا آغاز شجرکاری جیسے مثبت اور پائیدار عمل سے کرنا خوش آئند ہے۔ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، اور ہم سب پر لازم ہے کہ اس نعمت کے تحفظ، بقا اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ایک موثر اقدام ہے بلکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز اور محفوظ مستقبل کی بنیاد بھی ہے۔

تقریب میں سیکریٹری میٹرک بورڈ ڈاکٹر نوید احمد، ایپکا یونٹ کے صدر سلمان احمد، جنرل سیکرٹری شکیل لقمان، بورڈ افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے شجرکاری کے عمل میں بھرپور حصہ لیا اور ماحول دوست اقدامات کو سراہا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “میٹرک بورڈ کراچی میں یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز شجرکاری مہم سے، چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے افتتاح کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!