کراچی (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM، PSP کی ہدایت پر ضلع وسطی میں پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد اور کیش انعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
کلفٹن پولیس کی بڑی کارروائی: اشتہاری و سزا یافتہ منشیات فروش ارقم پٹھان گرفتار، چرس برآمد
حالیہ اعزازات کی فہرست میں تھانہ نیو کراچی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد سعود کو بہترین انٹروگیشن اور مؤثر تفتیش کے ذریعے ملزمان کی گرفتاری پر CC-III تعریفی سند اور کیش انعام سے نوازا گیا۔
ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت اور جرائم کی مؤثر بیخ کنی ہی پولیس کا اصل فریضہ ہے، جس میں افسران کی محنت کو سراہا جانا ضروری ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق، آئندہ بھی نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران اور جوانوں کو حوصلہ افزائی کے طور پر انعامات دیے جاتے رہیں گے۔
