کراچی: معروف مارٹ کی 33 لاکھ کی ڈکیتی کا معمہ حل، سیکیورٹی انچارج ملوث، 14 لاکھ برآمد

بلال کالونی تھانے کی حدود میں پیش آنے والی مشہور مارٹ سے 33 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث مارٹ کے سیکیورٹی افسر اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر کے 14 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کر لی ہے۔

منشیات کے خلاف مشترکہ جدوجہد: IATF کا 19واں اجلاس راولپنڈی میں منعقد، مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

پولیس ذرائع کے مطابق 29 جولائی کو مارٹ کے کیشیئر نے دو ملازمین کے ہمراہ بینک میں 33 لاکھ روپے جمع کروانے جانا تھا کہ سیکٹر 5M، سناٹا پٹی کے قریب دو مسلح افراد نے انہیں اسلحے کے زور پر روک کر رقم لوٹی اور فرار ہو گئے۔

واقعے کے فوری بعد ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی نیو کراچی، ایس ڈی پی او نیو کراچی، ایس ایچ او نیو کراچی اور بلال کالونی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع اور انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مارٹ کے ایک ملازم، اس کے دوست اور ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔

دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ مارٹ کا سیکیورٹی انچارج کاشف واردات میں سہولت کاری کا کردار ادا کر رہا تھا۔ کاشف نے اپنے دوست کاشان کے ذریعے مرکزی ڈاکوؤں سے رابطہ رکھا، جو بعد ازاں واردات میں ملوث نکلے۔ گرفتار ڈاکوؤں میں سے ایک کی شناخت آصف چیمبر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرا ملزم فیضان تاحال مفرور ہے۔

پولیس کے مطابق، واردات کے بعد ملزمان نے لوٹی گئی رقم آپس میں تقسیم کر لی اور ایک دوسرے سے رابطہ توڑ دیا تاکہ گرفتاری سے بچ سکیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس پر آرمز ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈکیتی کا مقدمہ نمبر 273/2025، دفعات 392، 397 اور 34 کے تحت تھانہ بلال کالونی میں سیکیورٹی انچارج عمیرالحسن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق، مفرور ملزم کی گرفتاری اور باقی رقم کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور کیس کی تفتیش مزید جاری ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: معروف مارٹ کی 33 لاکھ کی ڈکیتی کا معمہ حل، سیکیورٹی انچارج ملوث، 14 لاکھ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!