سندھ میں کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر، نوٹیفکیشن جاری

کراچی : سندھ حکومت نے مزدور طبقے کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کم از کم ماہانہ اُجرت 40,000 روپے مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم کے مطابق یہ فیصلہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور اس کا اطلاق تمام رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ صنعتی و تجارتی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا۔

دھابیجی اور حب پمپنگ اسٹیشنز سے پانی کی فراہمی بحال، مرمتی کام مکمل

نوٹیفکیشن کے مطابق نیم ہنر مند افراد کے لیے ماہانہ اُجرت 41,380 روپے، ہنر مندوں کے لیے 49,628 روپے، جبکہ اعلیٰ ہنر مندوں کے لیے اُجرت 51,745 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزیر محنت نے واضح کیا کہ تمام ادارے مرد و خواتین مزدوروں کو برابری کی بنیاد پر اُجرت دینے کے پابند ہوں گے، جبکہ فی گھنٹہ کم از کم اُجرت 192 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شاہد تھہیم نے کہا کہ سندھ حکومت مزدور دوست پالیسیوں پر گامزن ہے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود، مناسب اُجرت اور بہتر ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کم از کم اُجرت میں اضافہ مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور مزدور طبقے کو باعزت زندگی فراہم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

Unskilled Minimum Wage Skilled Workers Minimum wages

67 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ میں کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر، نوٹیفکیشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!