ضلع شرقی کے تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے منشیات اور مضر صحت گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کیماڑی میں گٹکا ماوا فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ تین ملزمان گرفتار مالک فرار ہزاروں پڑیاں برآمد
پولیس کے مطابق گرفتاریاں گلشنِ اقبال بلاک 7، بلاک 13/D3 اور جمالی کالونی میں کی گئیں، جہاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر منظم کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں احمر عرف عمیر ولد مینیم انور، محمد شعیب عرف شیبی ولد بشیر، اور محمد جاوید ولد محمد صادق شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے
1600 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس
بڑی مقدار میں تیار شدہ مضر صحت گٹکا/ماوا
اور فروخت کی مد میں حاصل شدہ نقد رقم
برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان کے خلاف "کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینس ایکٹ” اور "گٹکا ماوا ایکٹ” کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او گلشنِ اقبال نے عزم ظاہر کیا ہے کہ علاقے کو منشیات اور مضر صحت اشیاء سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
