ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں حیدری مارکیٹ تھانے کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا ملزم بغیر زخمی ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی ڈویژن کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد
ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق واقعہ ڈی اے چورنگی کے قریب سیفی اسپتال کے نزدیک پیش آیا، جہاں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران موجود پولیس اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے فائرنگ کا تبادلہ کیا۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم احتشام ولد ولایت زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس کے ساتھی عرفان ولد عبدالنعیم کو بغیر زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق پولیس کی بروقت کارروائی سے ممکنہ جرم کی سنگین واردات کو ناکام بنایا گیا۔

