کراچی میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت رپورٹ، 48 سالہ خاتون انتقال کر گئیں

کراچی میں ڈینگی وائرس کے باعث رواں برس کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق جاں بحق خاتون ضلع شرقی کی رہائشی تھیں اور انہیں دیگر بیماریوں کے ساتھ ڈینگی بخار بھی لاحق تھا۔

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج، نامزد ملزمان گرفتار

رپورٹ کے مطابق 48 سالہ متاثرہ خاتون 23 جولائی کو طبیعت ناساز ہونے پر ایک نجی اسپتال میں داخل ہوئیں، جہاں دوران علاج ان کا انتقال ہو گیا۔ خاتون کو ڈینگی کے ساتھ ذیابیطس اور دیگر پیچیدگیاں بھی لاحق تھیں، جو ان کی حالت کی بگڑنے کی ایک بڑی وجہ بنیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں برس اب تک ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

53 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت رپورٹ، 48 سالہ خاتون انتقال کر گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!