خواجہ اجمیر نگری پولیس کی بروقت کارروائی: اغوا ہونے والی تین سالہ بچی 24 گھنٹوں میں بازیاب، مرکزی ملزم گرفتار

کراچی: خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں اغوا ہونے والی تین سالہ کمسن بچی ریحانہ کو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا، جب کہ مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج، جنگ بندی اور قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ

یہ افسوسناک واقعہ 23 جولائی کو شاہنواز بھٹو کالونی میں پیش آیا، جہاں سے نامعلوم ملزم نے بچی کو اغوا کر لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سرفراز عرف کمانڈو کی قیادت میں پولیس نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے جدید ٹیکنیکل ذرائع، مقامی نگرانی اور خفیہ معلومات کی مدد سے کامیاب کارروائی کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی انتہائی رازداری اور پیشہ ورانہ مہارت سے مکمل کی گئی تاکہ بچی کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

گرفتار ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ اس کا بھائی منگھوپیر پولیس کی تحویل میں جیل میں قید ہے اور اس کی ضمانت کے لیے تاوان حاصل کرنے کی غرض سے اس نے یہ منصوبہ بنایا۔ ملزم کا تعلق بچی کے خاندان سے ہے، اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ بچی کے والدین کو بلیک میل کر کے رقم حاصل کرنا چاہتا تھا تاکہ بھائی کی رہائی ممکن ہو سکے۔

علاقہ مکینوں اور بچی کے والدین نے ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی اور ایس ایچ او سرفراز کمانڈو کو فوری اور مؤثر کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور پولیس کی انسانی ہمدردی و فرض شناسی کو سراہا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اور اس کارروائی سے جڑے مزید اہم انکشافات جلد منظر عام پر آ سکتے ہیں۔

WhatsApp Image 2025 07 25 at 3.38.10 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 25 at 3.38.10 PM 2 WhatsApp Image 2025 07 25 at 3.38.10 PM 3

66 / 100 SEO Score

One thought on “خواجہ اجمیر نگری پولیس کی بروقت کارروائی: اغوا ہونے والی تین سالہ بچی 24 گھنٹوں میں بازیاب، مرکزی ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!