پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن مکمل، 125 افراد کو بحفاظت منتقل کر لیا گیا

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں پھنسے ہوئے سیاحوں اور مقامی افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ خراب موسم کے باعث پھنسے درجنوں افراد کو پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کے ذریعے محفوظ مقام تک پہنچایا گیا۔

بلال مقصود کا بچوں کے لیے اردو شو “پکے دوست” کا تیسرا سیزن، اردو زبان کے فروغ کا مشن جاری

تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو پاک فضائیہ کا C-130 طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نور خان ایئر بیس سے روانہ ہو کر گلگت بلتستان کے قادری ایئر بیس پہنچا، جہاں سے پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا عمل مکمل کیا گیا۔

ریسکیو مشن کے دوران مجموعی طور پر 125 افراد کو منتقل کیا گیا، جن میں 82 شہری، 25 پاک فوج کے اہلکار اور 18 پاک فضائیہ کے اہلکار شامل تھے۔

یہ آپریشن اس وقت شروع کیا گیا جب گلگت بلتستان میں شدید موسمی حالات کے باعث متعدد سیاح اور مقامی افراد مشکلات کا شکار ہو گئے تھے۔ متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے کے بعد ریسکیو مشن کو فضائی مدد کے ذریعے انجام دیا گیا۔

واضح رہے کہ بابوسر ٹاپ اور ملحقہ علاقوں میں حالیہ دنوں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا رکھی ہے، جس کے بعد ریسکیو آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے تاکہ لاپتہ افراد کو تلاش کیا جا سکے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ مشن مشکل موسمی حالات کے باوجود مکمل کیا گیا اور تمام ریسکیو کیے گئے افراد محفوظ حالت میں اپنی منزل پر پہنچ گئے ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن مکمل، 125 افراد کو بحفاظت منتقل کر لیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!