پاک بحریہ کے لیے مقامی سطح پر تیار کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب، خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم

کراچی: پاک بحریہ کے لیے مقامی سطح پر تیار کی جانے والی جدید گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز پارٹی خیرپور کے رہنما عدیل لاڑک کے انتقال پر اظہار افسوس

پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کو پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ (PDW) نے مکمل طور پر ملکی سطح پر ڈیزائن کیا ہے، اور یہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی جو اسے بحری سلامتی اور میری ٹائم مشنز میں مؤثر اور متحرک کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ یہ منصوبہ پاک بحریہ کی خود انحصاری کی پالیسی کا مظہر ہے اور اس میں کراچی شپ یارڈ اور پی ڈی ڈبلیو کی مشترکہ کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔ انہوں نے وزارتِ دفاعی پیداوار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر یہ منصوبہ ممکن نہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال مختلف بحری سیکورٹی امور میں مؤثر کردار ادا کرے گی، اور پاک بحریہ مستقبل میں بھی اس طرز کی گن بوٹس کی تیاری جاری رکھے گی، جس سے نہ صرف دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی شپ بلڈنگ انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔

تقریب میں پاک بحریہ، وزارتِ دفاعی پیداوار، کراچی شپ یارڈ اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے اعلیٰ حکام اور نمائندگان نے شرکت کی۔

WhatsApp Image 2025 07 24 at 3.19.06 PM 1

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!