ٹیکس نظام کی بہتری سے عام آدمی پر بوجھ کم ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کی بہتری نہ صرف ملکی آمدنی میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ بھی کم ہوگا۔

ملک بھر میں مون سون بارشوں سے اموات 242 تک پہنچ گئیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس نظام میں اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں موجودہ نظام کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے ایف بی آر کے ڈیجیٹل ونگ کی ازسر نو تشکیل کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس اصلاحاتی عمل میں تمام متعلقہ فریقین (اسٹیک ہولڈرز) کی تجاویز شامل کی جائیں تاکہ اصلاحات جامع اور دیرپا ثابت ہوں۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ ٹیکس اصلاحات کا مقصد صرف ریونیو اہداف کا حصول نہیں بلکہ ایک مستحکم اور شفاف نظام کا قیام ہے۔ وزیراعظم نے غیر رسمی معیشت (informal economy) پر قابو پانے کے لیے انفورسمنٹ میکانزم کو مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی عمل کے دوران تاجر برادری اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کو ترجیح دی جائے تاکہ نظام پر اعتماد بڑھے اور رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کا رجحان فروغ پائے۔

وزیراعظم نے اصلاحات میں شریک افسران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ آئندہ ہفتے قابل عمل اہداف اور ان کی تکمیل کے لیے واضح مدت طے کی جائے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “ٹیکس نظام کی بہتری سے عام آدمی پر بوجھ کم ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!