کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے بعد سندھ بھر کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹیوں، ڈسٹرکٹ کونسلز کے چیئرمینوں اور دیگر بلدیاتی حکام سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔
سعید غنی نے ضلع قمبر کے ڈپٹی کمشنر امداد ابڑو اور ضلع دادو کے ڈپٹی کمشنر سید غلام مرتضیٰ شاہ سے بھی تفصیلی گفتگو کی اور مون سون بارشوں کے پیش نظر کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے دادو کے چیئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی پیر دانش اور میونسپل کمشنر محمد علی شاہ سے بھی رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ بارشوں سے قبل تمام انتظامات کو ہر صورت مکمل کیا جائے۔
صوبائی وزیر بلدیات نے تمام ڈپٹی کمشنرز، میونسپل چیئرمینز اور بلدیاتی اداروں کو سختی سے ہدایت دی کہ:
-
تمام نشیبی علاقوں میں واٹر پمپنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں۔
-
پمپنگ اسٹیشنز پر جنریٹرز کی تنصیب اور مکمل ڈیزل کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ بجلی کی بندش کی صورت میں نکاسی آب متاثر نہ ہو۔
-
محکمہ بلدیات کے تمام افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔
-
تمام چوکنگ پوائنٹس کی فوری صفائی کر کے ان پر عملہ تعینات کیا جائے تاکہ بارش کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔
-
بارش کے فوراً بعد نکاسی آب کے لیے ہر ممکن انتظام کو یقینی بنایا جائے۔
سعید غنی نے تمام منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سڑکوں پر موجود رہیں اور عوام کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مون سون بارشوں کے حوالے سے ہر ممکن پیشگی تیاری کر رہی ہے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

UNSEEN World’s 1st-Ever Smartest AI Let Us Easily
Automate, Rank & Monetize FACELESS
YouTube Videos In High-CPM Niches In 5 Min & See Results Without Any Tech Skills, Subs Or Budget!
How We Use High-CPM Automation To Bypass Algorithms, Crush Shadowbans, And Unlock Traffic, Rankings, and Commissions Even On Brand-New Channels!
more … https://www.novaai.expert/VidFortuneAI