لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، سربراہ پاک بحریہ سے اہم ملاقات

اسلام آباد: لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں اُن کی ملاقات چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ہوئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر انچیف جنرل صدام خلیفہ حفتر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق

نیول ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر پاک بحریہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا پرجوش استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی، تربیت اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار اور ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز (RMSP) کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان خطے میں محفوظ سمندری ماحول کے لیے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کو ترجیح دیتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے علاقائی سیکیورٹی میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیبیا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی شراکت داری کو وسعت دینے اور باہمی تعاون کو نئی جہتوں سے ہمکنار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان اور لیبیا کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور قریبی بحری تعاون موجود ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ لیبیا کے کمانڈر انچیف کا حالیہ دورہ ان تعلقات میں مزید وسعت کا سبب بنے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، سربراہ پاک بحریہ سے اہم ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!