PSX میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر زبردست تیزی انڈیکس 140,000 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں جمعے کے روز کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے 9 بج کر 18 منٹ پر 1418 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1,40,084 پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔
یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ میگا کرپشن کیسز سے مکمل طور پر بری

بعد ازاں مختصر مندی کے بعد مارکیٹ نے ایک بار پھر رفتار پکڑی اور 9 بج کر 43 منٹ پر انڈیکس میں 1907 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے ساتھ انڈیکس 1,40,573 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا، اور صبح 10 بج کر 4 منٹ پر انڈیکس 880 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,39,545 پوائنٹس پر آ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز PSX میں غیرمعمولی تیزی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس 2,286 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,38,665 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد، ممکنہ بیرونی سرمایہ کاری اور اقتصادی پالیسوں میں استحکام کی امید کے باعث دیکھنے میں آئی ہے، تاہم مستقبل قریب میں اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “PSX میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر زبردست تیزی انڈیکس 140,000 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!