کراچی میں پولیس کی بڑی کارروائی، چار سالہ مغوی بچہ بازیاب، اغواکار میاں بیوی اور ماں گرفتار

کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار سالہ مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا، جبکہ بچے کو اغوا کرنے والے میاں بیوی اور ان کی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایات پر رضویہ سوسائٹی پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرمنلز گینگ گرفتار، اسلحہ برآمد
ایس ایس پی سی آئی اے محمد شعیب میمن کے مطابق مغوی بچہ حسین گزشتہ برس یکم دسمبر کو سعید آباد کی رحمت جان کالونی سے اغوا کیا گیا تھا۔ مغوی بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سعید آباد ضلع کیماڑی میں درج کیا گیا تھا۔

ایس آئی یو پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ اغواکار میاں بیوی اور ان کی ماں سعید آباد لنک روڈ کے قریب موجود ہیں، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں چھاپہ مارا گیا اور مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان بچوں کے اغوا میں ملوث ایک منظم گروہ کا حصہ ہیں، جو آستانوں اور عملیات کا ڈھونگ رچا کر متاثرہ خاندانوں کو اپنے جال میں پھنسا لیتے اور مغوی بچوں کو اپنا بچہ ظاہر کرتے تھے۔ متاثرہ خاندانوں سے بھاری رقوم بٹوری جاتیں اور بعد میں بتایا جاتا کہ بچہ کہاں موجود ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت جمیل برھان، ملزمہ امیرہ اور ممتاز بیگم عرف پیرانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جعلی پیروں اور عاملوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دیں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں پولیس کی بڑی کارروائی، چار سالہ مغوی بچہ بازیاب، اغواکار میاں بیوی اور ماں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!