چینی اعلیٰ سطحی وفد کا پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، جدید سیکیورٹی فیچرز اور ڈیجیٹل نظام کی تعریف

اسلام آباد: چین کی وزارتِ پبلک سیکیورٹی کے اعلیٰ حکام پر مشتمل 6 رکنی وفد نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا اہم دورہ کیا۔ وفد نے ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی سے ملاقات کی اور پاسپورٹ کے مختلف شعبہ جات، جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کا جائزہ لیا۔

اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 30 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں جدید پاسپورٹ پرنٹرز، لیمینیشن ٹیکنالوجی، اور پاسپورٹ میں شامل سیکیورٹی فیچرز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفد کو بتایا گیا کہ ان جدید اقدامات کی بدولت پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

مصطفی جمال قاضی نے وفد کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں شہریوں کو 24/7 خدمات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو آن لائن پاسپورٹ سروس فراہم کی جا رہی ہے۔ ملک بھر کے تمام مراکز میں جدید سیکیورٹی آلات نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ جعلسازی کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

چینی وفد نے پاسپورٹ نظام میں شفافیت، خودکار طریقہ کار، اور ڈیجیٹل جدت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاسپورٹ سروسز میں ہونے والی ٹیکنالوجیکل ترقی کو سراہا۔ وفد نے پاسپورٹ کے ڈیجیٹل ورژن کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کے اقدامات کو خطے کے لیے ایک ماڈل قرار دیا۔

یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان سائبر سیکیورٹی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرکاری خدمات کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

One thought on “چینی اعلیٰ سطحی وفد کا پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، جدید سیکیورٹی فیچرز اور ڈیجیٹل نظام کی تعریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!