فئرفورڈ (برطانیہ): پاکستان ایئر فورس (پاک فضائیہ) کا ایک اعلیٰ سطحی دستہ جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیاروں اور خصوصی طور پر تزئین شدہ سی-130 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارے کے ہمراہ رائل ایئر فورس بیس فئرفورڈ برطانیہ پہنچ گیا ہے، جہاں وہ دنیا کے سب سے بڑے عسکری فضائی شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) 2025 میں شرکت کرے گا۔
گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، ساتھی فرار
پاک فضائیہ کی اس بین الاقوامی مشق میں شرکت نہ صرف اس کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید فضائی صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ ملکی ہوابازی کی مقامی صنعت کی مضبوطی کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ اس تعیناتی کے دوران جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III طیاروں نے کامیابی کے ساتھ فضا میں ایندھن بھرنے (Air-to-Air Refuelling) کا مظاہرہ بھی کیا، جو کہ پاک فضائیہ کے فضائی و زمینی عملے کی مہارت، ہم آہنگی اور طویل فاصلے کی آپریشنل تیاری کا واضح ثبوت ہے۔
جے ایف-17 بلاک-III ایک 4.5 جنریشن کا ہمہ جہت لڑاکا طیارہ ہے، جو AESA ریڈار، بی وی آر میزائل اور جدید ہتھیاروں کے ساتھ مختلف فضائی جنگی مشن سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے پس منظر میں اس کی برطانیہ آمد نے بین الاقوامی فضائی حلقوں اور دفاعی تجزیہ کاروں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے، اور RIAT میں اس کی شرکت کو ایک نمایاں جھلک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
روایتی آرٹسٹک تھیم کے تحت پاک فضائیہ کے C-130 ہرکولیس کو اس سال کے RIAT تھیم "Eyes in the Skies” کے مطابق دلکش پینٹنگ سے آراستہ کیا گیا ہے، جو ہوابازی میں چوکنّی نگاہ، صورتِ حال کی مکمل آگاہی اور تکنیکی برتری کی علامت ہے۔ یہ دل موہ لینے والا ڈیزائن شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے گا۔
پاک فضائیہ کی جدید لڑاکا صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ فنکارانہ انداز سے آراستہ طیاروں کی اس شرکت کا مقصد دنیا بھر کی فضائی افواج کے ساتھ تجربات کا تبادلہ، باہمی ہم آہنگی، اور عالمی امن میں اپنا کردار اجاگر
