لیاری کھڈا مارکیٹ میں عمارت کی چھت گرنے سے دو خواتین جاں بحق، سعید غنی کا متاثرہ مقام کا دورہ، مخدوش عمارتوں کی ازسرِنو جانچ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں ایک چھ منزلہ عمارت کی بالائی منزل کی چھت گرنے سے دو خواتین جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متاثرین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے فوری امدادی اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

کراچی میں رہائشی عمارت کا حصہ منہدم دو خواتین جاں بحق وزیر بلدیات نے نوٹس لے لیا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھٹی منزل پر مرمتی کام کے دوران چھت پر اضافی وزن پڑنے سے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ عمارت 40 سے 50 سال پرانی ہے تاہم یہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی فہرست میں شامل مخدوش عمارتوں میں شامل نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 740 مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کا ازسرِنو سروے کیا جائے گا، جس کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں سرکاری حکام کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ماہرین کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ شفاف اور غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جا سکے۔

سعید غنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ عمارتوں اور ان کے مکینوں کی بحالی کے لیے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بعض عمارتوں کو ذاتی مفاد کی بنیاد پر مخدوش قرار دیا جا رہا ہے، جس کی شکایات موصول ہوئی ہیں، اسی لیے نئے سروے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس فی الوقت متبادل گھر فراہم کرنے کی سہولت محدود ہے، اس لیے متاثرہ خاندانوں کو عارضی رہائش کے لیے اسکولوں، کمیونٹی ہالز اور ہوٹلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ وزیر بلدیات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مخدوش عمارتوں کو فوری طور پر خالی کریں کیونکہ جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایس بی سی اے میں پہلی بار افسران کو غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکامی پر جیل بھیجا گیا ہے، اور مزید کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لیاری واقعے میں جاں بحق خواتین کی موت پر افسوس ہے اور متاثرین کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

WhatsApp Image 2025 07 17 at 7.32.19 PM WhatsApp Image 2025 07 17 at 7.32.19 PM 1

68 / 100 SEO Score

One thought on “لیاری کھڈا مارکیٹ میں عمارت کی چھت گرنے سے دو خواتین جاں بحق، سعید غنی کا متاثرہ مقام کا دورہ، مخدوش عمارتوں کی ازسرِنو جانچ کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!