کراچی (رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور مسیحی برادری کی جانب سے ق لیگ میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ چوہدری شجاعت حسین، محمد طارق حسن اور چوہدری سالک حسین کی قیادت پر عوام کو مکمل اعتماد ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ناظم آباد سراج کالونی میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں انور بھٹی، جیسفر انور، نعیم اختر، الیگسن سرور، بابر، راشد اختر اور عدنان کی قیادت میں مختلف جماعتوں اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی۔
صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ پاکستان بنانے والی جماعت ہے اور اس میں شامل ہونے والے افراد اپنے آباؤ اجداد کے نظریے کی پیروی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) ہر فرد کے حقوق کے تحفظ کے لیے بلا امتیاز کام کر رہی ہے۔
تقریب میں موجود شرکاء نے "پاکستان زندہ باد”، "مسلم لیگ زندہ باد”، "چوہدری شجاعت حسین زندہ باد”، "چوہدری سالک حسین زندہ باد”، "محمد طارق حسن زندہ باد” اور "سرائی نیاز حسین، کنور ارشد علی زندہ باد” کے پرجوش نعرے لگائے۔
اس موقع پر ق لیگ کراچی کے سیکرٹری اطلاعات مہین ملک، سید مشرف علی، شہزاد انصاری، سلیم قریشی، کاشف خان، نسیم، احسان اللہ، محمد نعمان، فہد خان، جنید خان سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
شمولیتی تقریب میں پاسٹر الیاس نے ملک کے استحکام، مسلم لیگ کی کامیابی اور چوہدری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
مسلم لیگ (ق) کراچی کے سیکرٹری اطلاعات مہین ملک نے شمولیت اختیار کرنے والے تمام افراد کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں پارٹی میں ہر ممکن عزت، مقام اور ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
