وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کی روشنی میں آئندہ 15 دنوں کے لیے نافذ العمل ہوں گی، جن کا اطلاق 16 جولائی 2025 سے ہوگا۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 36 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 266 روپے 79 پیسے تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ یہ اضافہ ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے پر براہِ راست اثر انداز ہوگا۔

دوسری جانب ڈی ریگولیٹڈ مارکیٹ میں مٹی کا تیل 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 15 روز کے لیے نافذ رہیں گی اور اس دوران کسی بھی بین الاقوامی قیمت میں رد و بدل کے پیش نظر دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!