کراچی: ضلع کیماڑی کے تھانہ مدینہ کالونی پولیس نے انٹیلیجنس اسٹاف کی خفیہ اطلاع پر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 5G سعیدآباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔
چانڈکا اسپتال کی ایمرجنسی میں ہنگامہ، نشے میں دھت سرکاری ملازم برہنہ ہوکر ڈاکٹروں کو دھمکاتا رہا
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی سموں ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے گرفتاری کے وقت 25 عدد مضر صحت گٹکا/ماوا کی پڑیاں برآمد ہوئیں۔
گرفتار ملزم کا شمار گٹکا ماوا ڈیلرز کی "C کیٹیگری” مطلوب افراد کی فہرست میں بھی ہوتا ہے۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی سب انسپکٹر رانا حامد علی کی سربراہی میں انٹیلیجنس اسٹاف اور پولیس پارٹی نے مشترکہ طور پر انجام دی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ گٹکا ماوا کے دیگر نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔
