موچکو پولیس کی بڑی کارروائی: لاکھوں مالیت کا گٹکا/ماوا کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، بین الصوبائی ڈیلر گرفتار

کراچی: ضلع کیماڑی کی تھانہ موچکو پولیس نے مین حب ریور روڈ لکی چورنگی پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی گٹکا/ماوا ڈیلر کی کراچی میں سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔

زمان ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی: منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کا گینگ گرفتار

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے حب چوکی سے آنے والی ایک مشکوک کار ARJ-651 کو روک کر چیکنگ کی، جس پر سوار ملزم برات خان ولد محمد میر کو گرفتار کرلیا گیا۔

گاڑی کی تلاشی کے دوران 62 بوریاں برآمد ہوئیں، جن میں فی بوری 166 عدد پڑیاں موجود تھیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 10,292 عدد مضر صحت گٹکا/ماوا کی پڑیاں برآمد کی گئیں۔ ملزم برات خان یہ خطرناک مواد کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کی نیت سے لایا تھا۔

پولیس نے گاڑی کو بھی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ سپلائی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے کہا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “موچکو پولیس کی بڑی کارروائی: لاکھوں مالیت کا گٹکا/ماوا کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، بین الصوبائی ڈیلر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!