شاہ لطیف میں پولیس کی کامیاب کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کی ہدایت پر ٹیکنیکل معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

پنجاب چورنگی پر احتجاج ختم، مذاکرات کامیاب، کے الیکٹرک کا بجلی بحال کرنے کا وعدہ

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت آفتاب، آشفاق اور زمیر کے ناموں سے ہوئی ہے، جو متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان ہنڈا 125 موٹرسائیکل کو خاص طور پر نشانہ بناتے تھے اور شہریوں سے چھیننے، چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد ہنڈا 125 موٹرسائیکلیں، 2 پستول بمعہ ایمونیشن اور کیش رقم برآمد کی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ برآمد شدہ موٹرسائیکلیں تھانہ الفلاح کی حدود سے چوری کی گئی تھیں۔

گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

54 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!