پنجاب چورنگی پر احتجاج ختم، مذاکرات کامیاب، کے الیکٹرک کا بجلی بحال کرنے کا وعدہ

کراچی: پنجاب چورنگی پر جاری بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج اپنے اختتام کو پہنچا۔ ایس ایچ او گزری کی سربراہی میں مظاہرین اور کے الیکٹرک حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

ریلوے کی تاریخ ساز کمائی: مالی سال 2024-25 میں 93 ارب روپے آمدن حاصل

مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا، جبکہ کے الیکٹرک انتظامیہ نے مظاہرین کو بجلی کی فوری بحالی کی یقین دہانی کرائی۔

شہریوں نے کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کیا تھا، جس کے بعد پولیس اور کے الیکٹرک حکام موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے بات چیت کی۔ حکام کے مطابق بجلی کی فراہمی جلد بحال کر دی جائے گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پنجاب چورنگی پر احتجاج ختم، مذاکرات کامیاب، کے الیکٹرک کا بجلی بحال کرنے کا وعدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!