اے این پی رہنما مولانا خان زیب کی نماز جنازہ ادا ہزاروں افراد کی شرکت وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے علماء امور کے سیکریٹری اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی مولانا خان زیب کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے ناوگئی میں ادا کر دی گئی۔ جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں اے این پی کے مرکزی و صوبائی قائدین، اراکین اسمبلی، قبائلی و سیاسی مشران اور کارکنان شامل تھے۔
اربوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے باوجود کوئی صوبہ 100 فیصد ویکسی نیشن ہدف حاصل نہ کر سکا

جنازے میں اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین، سردار حسین بابک، ایم پی اے نثار باز، ڈاکٹر حمید اور انور زیب خان سمیت مختلف اضلاع سے آئے ہوئے رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکاء نے مولانا خان زیب کو ایک مدبر، امن دوست اور اصولی سیاست دان قرار دیتے ہوئے ان کے قتل کو پورے خطے کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔

نماز جنازہ سے قبل باجوڑ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار شیرزادہ کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا خان زیب کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اسے ایک بزدلانہ اور ٹارگٹڈ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا خان زیب ایک نیک انسان اور امن کے سرگرم داعی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیاں ملک میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔

وزیراعظم نے مولانا خان زیب کے اہل خانہ، پارٹی کارکنان اور باجوڑ کے عوام سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “اے این پی رہنما مولانا خان زیب کی نماز جنازہ ادا ہزاروں افراد کی شرکت وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!