ڈپٹی کمشنر وسطی کی ہدایت پر شہری دفاع کا نظام ری ویمپ کرنے کا فیصلہ مون سون سے قبل تیاریوں پر زور

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی ہدایت پر شہری دفاع کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو نیہا شاہ نے کی۔ اجلاس میں ریسکیو 1122، محکمہ شہری دفاع، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر لین دین کی ویڈیو وائرل ٹریفک کانسٹیبل عزیز حیدر معطل

اجلاس میں قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے رسپانس میکینزم اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نیہا شاہ نے کہا کہ شہری دفاع کا موثر نظام ضلع وسطی کی اولین ترجیح ہے، خاص طور پر مون سون جیسے نازک موسم میں، تمام محکموں کو ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ تربیت کی فراہمی کے لیے یوتھ اور اسٹوڈنٹس کو شامل کرنا ہوگا تاکہ مقامی سطح پر تربیت یافتہ اور جدید سہولیات سے آراستہ رسپانس یونٹس قائم کیے جا سکیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم کا وژن ہے کہ ضلع وسطی کو شہری دفاع کے شعبے میں رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے، جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر مؤثر اور پائیدار اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

WhatsApp Image 2025 07 09 at 5.07.16 PM WhatsApp Image 2025 07 09 at 5.07.17 PM

69 / 100 SEO Score

One thought on “ڈپٹی کمشنر وسطی کی ہدایت پر شہری دفاع کا نظام ری ویمپ کرنے کا فیصلہ مون سون سے قبل تیاریوں پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!